ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بیلنی اور منڈلی کو جوڑنے والے زیر تعمیر پُل کی بحث ومباحثہ کے بعد دوبارہ تعمیرشروع

بھٹکل میں بیلنی اور منڈلی کو جوڑنے والے زیر تعمیر پُل کی بحث ومباحثہ کے بعد دوبارہ تعمیرشروع

Sun, 03 Nov 2019 21:15:49    S.O. News Service

بھٹکل:03؍نومبر(ایس اؤ نیوز)دیسی کشتیوں پر ماہی گیری کرنے والے لوگوں کی طرف سے پل کی اونچائی کو لےکر  اعتراض  کئے جانے پر گزشتہ ہفتہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا تھا  اب آپسی بحث ومباحثہ کے بعد کام اتوار کو دوبارہ شروع کیاگیا ہے۔

اتوار کی صبح تعمیراتی کام شروع ہونے کی اطلاع پاتے ہی مقامی لوگ جائے وقوع جمع ہونے لگے۔ ماہی گیروں نے سخت اعتراض درج کرتےہوئے کہاکہ جب تک پُل کی اونچائی دو فٹ نہیں بڑھائی جائے گی کام شروع نہ کریں ، کیونکہ سمندر کےجوار بھاٹے سے ہماری ماہی گیری متاثر ہوتی ہے، یہ ہماری زندگی کا مسئلہ ہے کہتے ہوئے کام روکنےکی کوشش کی۔ دوسری طرف سے آوازیں اٹھنے لگیں کہ اب جب کہ تین چوتھائی تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے پُل کو اونچا کرنا ممکن نہیں ہے۔ اور پُل کو اونچا کرنا ہے تو نئے سرے سے عملی نقشہ بنا کر سرکارکو سونپنا ہوگا جو فی الحال نہیں ہوگا اور جاری کام میں مزید تاخیر ہوجائے گی۔ اگر آپ کو تین  یا چھے فٹ اونچا کرنا ہے تو بعد میں کرلیں ، جاری تعمیراتی کام کے دوران اس کو بدلنا ممکنات میں سے نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے اپنی ضد پر اڑے رہے۔ دوطرفہ بحث ومباحثہ شروع ہواتو کچھ دیر کے لئے حالات ہنگامہ خیز ہوگئے اور فیصلہ لیاگیا کہ متعلقہ محکمہ جات کے انجنئیر جائے وقوع پہنچ کر جانکاری دینے تک کا م روکاجائے۔ اس کے بعد پُل کے ٹھیکیدار کے آر آر ڈی محکمہ کے معاون انجنئیر سبھاش، دھننجئے جائے وقوع پہنچ کر شکایات کی سماعت کی۔ اس موقع  جائے وقوع پر موجود موظف انجنئیر آر جی بھٹ نے جانکاری دی کہ نئے عملی نقشہ کی منظوری ملنے تک جاری پُل کو دو سے تین فٹ تک اونچا کرنا نہیں ہوگا، البتہ جاری تعمیراتی کام میں کچھ بدلاؤ لاکر 6انچ سے ایک فٹ تک اونچا کرنے کی گنجائش ہے، اس کے لئے سبھی تعاون کرنے کی اپیل کی۔ جس پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کی تو پل کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع ہوا۔ اس موقع پر شری دھر موگیر، ناگپا، مہابلیشور، کمار موگیر، انپا موگیر، پانڈو موگیر، ہونیا دیواڑیگا، منجوناتھ وغیر ہ موجود تھے۔ 

3nov3.JPG


Share: